عید پر ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او کے مختلف اداروں کے دورے
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عیدالفطر کے موقع پر ڈی پی او محمد عابد اور ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ضلع کے مختلف اداروں کا دورہ کیا۔
ڈسٹرکٹ جیل آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور سپرنٹنڈنٹ جیل اسامہ سلامت نے پرتپاک استقبال کیا۔ ڈی پی او اور ڈی سی نے قیدیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور عید کی خوشیوں میں ان کے ساتھ شریک ہوئے ۔بعد ازاں دونوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ایم ایس ڈاکٹر عمارہ نے استقبال کیا۔ ڈی پی او اور ڈی سی نے مریضوں کی عیادت کی، انہیں عید کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دارالامان میں رہائش پذیر خواتین سے ملاقات کی گئی اور سٹی پارک میں بچوں میں جوس اور کینڈیز تقسیم کی گئیں۔