مخدوم رشید پولیس کی کارروائی اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ مخدوم رشید پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید محمد افضل نے سب انسپکٹر مشتاق احمد کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر 5 ٹی کے قریب ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی۔تلاشی کے دوران ملزم عباس حسین کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے اس کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر لیا ہے ۔