ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے گرینڈآپریشن کا آغاز

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے گرینڈآپریشن کا آغاز

ون ویلنگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے ، کم عمر ڈرائیونگ پر کارروائیاںجرمانوں اور سزاؤں سے بچنے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں،ڈی پی او

وہاڑی(خبرنگار ) بڑھتے ہوئے سنگین ٹریفک حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال کی ہدایات پر پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس نے مشترکہ طور پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے ، جس کے دوران ون ویلنگ، تیز رفتاری، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے ، کم عمر ڈرائیونگ اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، ڈی پی او تصور اقبال کا کہنا ہے کہ شہریوں کی قیمتی زندگی کے تحفظ کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جرمانوں اور سزاؤں سے بچنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں