اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق کارکنوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی

اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق کارکنوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)حلقہ احباب اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ سابق کارکنان کے اعزاز میں عید ملن پارٹی بلال مارکیٹ وہاڑی میں منعقد ہوئی۔۔

، جس میں معزز شخصیات اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں حافظ عبد اللہ (یوکے )، جبران بٹ، چوہدری آصف، رانا اویس، طارق فاروق بھٹی، عزیز بھٹہ، ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال، امیر جماعت اسلامی ضلع وہاڑی طارق محمود، انجینئر صابر چودھری، زاہد جاوید، رفیق نظامی، مہر شیر بہادر لک، راؤ فرمان کوثر، راؤ عمر نفیس، یونس وٹو، عطاء الرحمن اور حافظ یاسر وحید سمیت دیگر شریک ہوئے ۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جبران بٹ نے کہا کہ ایران اس وقت امتِ مسلمہ کے اہم مسائل میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور بعض محاذوں پر تنہا کھڑا نظر آتا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ مسلم دنیا کو باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ مشترکہ چیلنجز کا یکجہتی کے ساتھ مقابلہ کیا جا سکے ۔ جبران بٹ نے کہا کہ اگر امت متحد ہو جائے تو کوئی بھی طاقت اسے کمزور نہیں کر سکتی۔ تقریب کے اختتام پر راؤ فرمان کوثر نے اجتماعی دعا کروائی اور شرکاء نے باہمی روابط کے فروغ اور ملی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں