حافظ ابوبکر صدیق کے اعزاز میں تقریبِ آمین
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)حفظِ قرآنِ مجید کی سعادت حاصل کرنے والے حافظ ابوبکر صدیق کے اعزاز میں ایک پروقار تقریبِ آمین کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔
جبکہ اسی بابرکت موقع پر ضمیر وہاب کے بچوں کی عقیقہ تقریب بھی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی یہ روح پرور تقریب سردار مارکی وہاڑی میں منعقد ہوئی جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں خصوصی طور پر صوفی محمد صدیق میاں نوید انجم شوکت ڈاہا امان اللہ قیصر بٹ فیصل مغل حاجی منظور ریاض احمد ملک ندیم رانا صغیر شکور علی شیر شفیق بھٹی جاوید اقبال مغل سفیان ملک سلیم قاری ندیم احمد ملک عمران حاجی الیاس گجر حافظ عبدالمالک ہارون ورک اور قاری یعقوب سمیت دیگر معززین نے بھرپور شرکت کی تقریب کے اختتام پر معروف عالمِ دین قاری بدر منیر نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے حافظِ قرآن کی عظمت و فضیلت پر روشنی ڈالی اور بچوں کی صحت کامیابی اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کروائی شرکاء نے حافظ ابوبکر صدیق کو حفظِ قرآنِ مجید کی تکمیل پر دلی مبارکباد پیش کی اور ضمیر وہاب کے بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔