انجمن تاجران شریف پلازہ کا خواجہ شفیق کی قیادت پر اظہا راعتماد
ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران شریف پلازہ کا اجلاس صدر شیخ غلام مرتضی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملکی حالات اور ۔۔۔
تاجران کے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ شیخ محمد منیر، چیئرمین خواجہ حفیظ الرحمن، وائس چیئرمین احمد الیاس، جنرل سیکرٹری خواجہ شفیق الرحمن، نائب صدور انیس الرحمن، فیصل قریشی، زویان شفیق، شاہ رخ شہزاد، جوائنٹ سیکرٹری شاہ زیب مرتضی اور فنانس سیکرٹری مظہر قریشی نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ وہ اپنے قائد خواجہ محمد شفیق کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ بزرگ تاجر رہنما اور چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق کی تاجران کے لئے بے لوث خدمات کے اعتراف میں جلد ایک پُروقار تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جائے گا۔