یوم پاکستان اتحاد، ایمان ، تنظیم کا پیغام دیتا، ارشد بھٹہ

یوم پاکستان اتحاد، ایمان ، تنظیم کا پیغام دیتا، ارشد بھٹہ

نصرت بھٹو نے مشکل حالات میں پارٹی اور جمہوریت کا پرچم بلند رکھا

ملتان (لیڈی رپورٹر)یوم قرارداد پاکستان اور جمہوریت کی علمبردار نصرت بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و صدر سٹی کونسل پاکستان ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ 23 مارچ کا دن ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کا پیغام دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد کا اہم سنگ میل ہے جس نے ایک آزاد وطن کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور جمہوری استحکام کے لئے قائدین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت کی بالادستی اور آئین کی سربلندی کے لئے قربانیاں دی ہیں اور یہ سفر آج بھی جاری ہے ۔ نصرت بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں پارٹی اور جمہوریت کا پرچم بلند رکھا اور کارکنوں کو حوصلہ دیا۔ ان کی سیاسی جدوجہد، بہادری اور استقامت آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ ہے ۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پارٹی قیادت کے وژن کے مطابق عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں