پٹرولیم قیمتوں برقرار رکھنا قابل تحسین اقدام،مطلو ب احمد

پٹرولیم قیمتوں برقرار رکھنا قابل  تحسین اقدام،مطلو ب احمد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) معروف سماجی شخصیت مطلو ب احمد خاں بختیاری نے وزیراعظم کے فیصلے کو سراہا

جس کے تحت عالمی دباؤ اور بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔مطلو ب احمد خاں بختیاری نے کہا کہ اس اقدام سے عوام اور کاروباری برادری دونوں کو نمایاں ریلیف ملا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث دنیا اس وقت غیر معمولی توانائی بحران کا سامنا کر رہی ہے ، جس نے عالمی توانائی منڈیوں کو شدید متاثر کیا ہے ۔ کئی ممالک میں ایندھن کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے باعث معاشی غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ، ایسے میں پاکستان کا عوام کو فوری قیمتوں کے اضافے سے بچانا بروقت اور قابلِ تحسین اقدام ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں