ایف آئی اے ڈائریکٹر کی ملتان چیمبر آمد، تاجروں سے ملاقات

ایف آئی اے ڈائریکٹر کی ملتان چیمبر آمد، تاجروں سے ملاقات

مالی فراڈ، سائبر کرائم کیخلاف کارروائیاں ، تاجروں کیلئے سہولتیں بڑھانے پر زور

ملتان (لیڈی رپورٹر)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان زون کے ڈائریکٹر عطاء الرحمٰن نے ایوان تجارت و صنعت ملتان کا دورہ کیا جہاں صدر میاں بختاور تنویر شیخ اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہر بلوچ، خواجہ محمد حسین، شیخ عاصم سعید، ظفر اقبال صدیقی، احتشام الحق، سیکرٹری جنرل محمد شفیق، خواجہ حماد اور ہارون مہے سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔صدر ایوان میاں بختاور تنویر شیخ نے ایف آئی اے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مالیاتی فراڈ، حوالہ ہنڈی اور سائبر کرائم کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے کیونکہ یہ عوامل معیشت اور کاروباری اعتماد کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے شکایات کے فوری ازالے کیلئے ون ونڈو فسیلیٹیشن سسٹم اور کاروباری شکایات کیلئے خصوصی ڈیسک کے قیام کی تجویز بھی دی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے عطاء الرحمٰن نے یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے جلد سویفٹ رسپانس فسیلیٹیشن سنٹر قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ تاجروں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں