مرضی کی شادی کرنے والی لڑکی کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
ملتان (کورٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ایک لڑکی کو ہراساں اور پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ صدر کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم جاری کیا ہے ۔۔۔۔
فاضل عدالت میں خاتون شبا نہ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی مرضی سے چند روز قبل شادی کی جبکہ والدین اس کی شادی کسی عمر رسیدہ شخص سے کرنا چاہتے تھے ۔ شادی کرنے پر قریبی رشتہ دار اس کے خلاف ہوگئے اور طلاق نہ لینے کی صورت میں شدید نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ وہ مذکورہ افراد کے ایما پر لڑکی کو ہراساں کرنے سے مکمل باز رہے ۔