لودھراں میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن، 13ملزم گرفتار

لودھراں میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن، 13ملزم گرفتار

سپیشل ٹیموں کی کارروائی، غیر قانونی کیبل اور میٹر ضبط ، جرمانے بھی عائد

ملتان (خصوصی رپورٹر)لودھراں میں بجلی چوری کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں 13ملزم گرفتار کر لیے گئے اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ یہ کارروائیاں قائمقام سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل عامر رشید بابر کی ہدایت پر کی گئیں۔ایکسین لودھراں ڈویژن قمر زمان اور ایس ڈی او لودھراں اربن سب ڈویژن فیاض خان کی سربراہی میں سپیشل چیکنگ ٹیم نے مختلف علاقوں میں چوری کے کیسز پکڑے ۔ گوگراں میں چھاپہ مار کر تین بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے جبکہ غیر قانونی کیبلز اور میٹر بھی قبضے میں لے لیے گئے اور قانونی کارروائی شروع کی گئی۔ریڈنگ سیکشن سوئی والا کی ٹیم نے بھی ایس ڈی او فیاض خان کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 10بجلی چوری کے کیسز پکڑے ۔ مجموعی طور پر 13مقدمات درج کیے گئے اور بجلی چوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے تاکہ عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں