تونسہ بیراج کے قریب ٹریفک حادثہ، 6افراد زخمی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بستی فقیر والی کے قریب تونسہ بیراج پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے ۔۔۔
تفصیل کے مطابق گندم سے لوڈ شہ زور ڈالہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر فوری ایمبولینسیں روانہ کی گئیں اور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق موٹر سائیکل اچانک موڑ کاٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں میں غلام فرید، نیاز، عمران، غلام عباس، محمد عرفان اور خضر عباس شامل ہیں۔