ڈی سی کانشتر او پی ڈی اور زیر تعمیر کینسر بلاک کی تعمیرکا جائزہ

ڈی سی کانشتر او پی ڈی اور زیر تعمیر کینسر بلاک کی تعمیرکا جائزہ

پیٹ سکین مشین کی تنصیب اور وارڈز کی اپ گریڈیشن کا کام70فیصد مکمل جلد طبی سہولتیں فراہم،منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کریں،نعمان صدیق

ملتان(وقائع نگار خصوصی )ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے نشتر ہسپتال کے او پی ڈی اور زیر تعمیر کینسر بلاک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے بریفننگ لی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی بروقت یقینی بنائی جا سکے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2174 ملین روپے کی لاگت سے پیٹ سکین مشین کی تنصیب اور وارڈز کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ جاری ہے جس پر اب تک 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ کینسر بلاک کی تعمیر 940ملین روپے کی لاگت سے جاری ہے جسے جون 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ دریں اثنائڈپٹی کمشنر گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو سکول کا بھی دورہ کیا اور تعلیمی سہولیات، تدریسی نظام اور انتظامی امور کا جائزہ ، کلاس رومز، خصوصی طلبہ کے لیے قائم سہولیات، تعلیمی بورڈز اور تربیتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور طلبہ کی تعلیمی استعداد کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے درپیش مسائل اور ضروریات کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور یقین دلایا تعلیمی اداروں کو درکار سہولتوں کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں