تنظیم السادات :علی نقوی مرکزی چیف آرگنائزر مقرر

 تنظیم السادات :علی نقوی  مرکزی چیف آرگنائزر مقرر

لودھراں (سٹی رپورٹر ) تنظیم السادات پاکستان نے سید باغ علی نقوی کو مرکزی چیف آرگنائزر مقرر کردیا ۔۔

 جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق جنرل سیکرٹری سید یاسر عرفات کاظمی نے پریس ریلیز میں بتایا کہ مرکزی رہبر کمیٹی اور باہمی مشاورت کے بعد چیئرمین سید امجد علی شاہ بخاری نے سید باغ علی نقوی کی تنظیمی خدمات اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تقرری کی۔ امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ تنظیم کے مقاصد کے حصول اور استحکام میں اہم کردار ادا کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں