شہر میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن تیز
ملتان (کرائم رپورٹر)ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن \"محفوظ پنجاب\" کے تحت ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ملتان میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔۔۔
سٹی ٹریفک پولیس ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ، بلیک پیپر، رانگ پارکنگ، موبائل فون کے استعمال اور ون وے کی خلاف ورزیوں کی مؤثر مانیٹرنگ کر رہی ہے ۔خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں جبکہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔رانگ پارکنگ، غیر قانونی ویگن اور رکشہ اسٹینڈز کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں اور ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔