منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن 10ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 11 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ۔۔۔
مختلف تھانوں کی کارروائیوں کے دوران چرس، ہیروئن اور شراب برآمد کی گئی۔مخدوم رشید پولیس نے ملزم ابراہیم سے 2000 گرام چرس اور مشتاق حسین سے 26 لٹر شراب برآمد کی۔ جلیل آباد پولیس نے اکرام عرف ببلو سے 1060 گرام ہیروئن برآمد کی۔ قطب پور پولیس نے علی رضا سے 12 لٹر شراب اور فیصل سے 530 گرام چرس برآمد کی۔