اسلحہ کے زور پر اہلکاروں کی پوسٹنگ ،2لیگی رہنماؤں پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)سی او ہیلتھ ملتان کی درخواست پر اسلحہ کے زور پر اہلکار کی پوسٹنگ کرانے کے۔۔۔
الزام میں پولیس تھانہ کوتوالی نے مسلم لیگ ن کے دو راہنماؤں پر مقدمہ درج کرلیا پولیس کو سی او ہیلتھ ملتان ثوہان ضیا نے درخواست دی کہ مسلم لیگ ن کے راہنما عابد باکسر اور اظہر ممتاز دفتر آئے اور ایک اہلکار کی پوسٹنگ کا مطالبہ کیا بعد ازاں کمرے کو بند کردیا اور اسلحہ کے زور پر ہراساں کرتے رہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں