فیصل آباد جانیوالی پرواز میں مسافر کا انتقال
ملتان ( کرائم رپورٹر )فیصل آباد جانے والی پرواز فلائٹ میں سوار مسافر کی موت ہوگئی ۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز ابو ظہبی سے۔۔۔
مسافروں کو لیکر فیصل آباد جاری تھی کہ فلائٹ میں سوار مسافر جو حافظ آباد کا رہائشی تھا کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر موت ہوگئی فلائٹ انتظامیہ نے پرواز کو فیصل آباد لیجانے کی بجائے ہنگامی بنیادوں پر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرادیا ملتان ایئر پورٹ پہنچنے پر فلائٹ انتظامیہ کی جانب سے اپنے سٹاف کی نگرانی میں مسافر کی لاش بذریعہ ایمبولینس نشتر ہسپتال منتقل کردی ۔