نوازشریف زرعی یونیورسٹی ، سنڈیکیٹ اجلاس ،اہم فیصلوں کی منظوری

 نوازشریف زرعی یونیورسٹی ، سنڈیکیٹ اجلاس ،اہم فیصلوں کی منظوری

نئے ڈگری پروگرامز، پالیسی نفاذ اور فیکلٹی چھٹیوں میں توسیع کی منظوری دی

ملتان (خصوصی رپورٹر)نوازشریف زرعی یونیورسٹی میں 47ویں سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ رجسٹرار سمعیہ امبرین نے سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے ۔اجلاس میں جسٹس محمد طارق ندیم، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، بیرسٹر اسامہ فضل چودھری، عون عباس ڈوگر، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر ناہید بانو، ڈاکٹر محمود عالم اور پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ شریک ہوئے ، جبکہ دیگر افسروں نے آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں 46ویں سنڈیکیٹ کے منٹس کی منظوری دی گئی اور سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ باہمی اشتراک کے معاہدوں اور فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کی چھٹیوں میں توسیع کی منظوری دی گئی۔اکیڈمک کونسل کے 15ویں اجلاس کی سفارشات بھی منظور کی گئیں جن میں نئے ڈگری پروگرامز کا اجرا شامل ہے ۔ مزید برآں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جنرل اینڈ پبلیکیشن پالیسی 2024 کے نفاذ کی منظوری بھی دی گئی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں