انجمن تاجران بدھلہ سنت کا مہنگائی کیخلاف احتجاج
بدھلہ سنت(نامہ نگار)انجمن تاجران بدھلہ سنت کی جانب سے تالاب چوک بدھلہ سنت پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں دکاندار حضرات، مزدور طبقہ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بے بھرپور شرکت کی۔۔۔
، مظاہرین بجلی گیس کی بے قابوہوتی ہوئی قیمتوں ، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے ، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کیخلاف مظاہرہ کر رہے تھے ،مظاہرین کی قیادت صدر انجمن تاجراںبدھلہ سنت چودھری محمد ارشاد و دیگر عہدیداروں نے کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے مزدور طبقے کے لئے بنیادی اشیاء خوردو نوش خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے ،حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے فوری اقدامات کرے ۔