پولیو فری پاکستان ہم سب کا مشترکہ مشن،جواد حسین
بورے والا(نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں چار روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔۔۔
۔ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک نے کہا پولیو فری پاکستان ہم سب کا مشترکہ مشن ہے اور اس کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہر والدین کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ ایک خطرناک مرض ہے جو عمر بھر کی معذوری کا سبب بن سکتا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی قطرے پلوائیں اور ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ کوئی بھی بچہ اس حفاظتی عمل سے محروم نہ رہے ۔