قتل کیس کا اشتہاری 8 سال بعد گرفتار
بورے والا(سٹی رپورٹر)قتل کے سنگین مقدمہ میں مطلوب خطرناک اور طویل عرصہ سے اشتہاری آٹھ سال بعد گرفتار۔۔۔
۔مقدمہ نمبر 345/09کا مرکزی ملزم محمد آفتاب گجر کو عدالت عالیہ کے حکم پر اشتہاری قرار دیا گیا تھا جبکہ اس کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری تھے ۔ ملزم آٹھ سال سے زائد عرصہ سے روپوش تھا۔ چوکی ڈلن بنگلہ پولیس کی ٹیم نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ تفتیش کے دوران مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔