ای بز پورٹل سے ٹرانسپورٹ اڈوں کے لائسنس کی تجدید میں تیزی

ای بز پورٹل سے ٹرانسپورٹ اڈوں کے لائسنس کی تجدید میں تیزی

چار اڈوں کی منظوری، ایک درخواست مسترد، مسافروں کو بہتر سہولتیں دینے کی ہدایت

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت ای بز پورٹل کاروباری افراد کے لیے سہولت کا مؤثر ذریعہ بن گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو بس اور ویگن اڈوں کے لائسنس کی تجدید کے لیے پانچ درخواستیں موصول ہوئیں جن کا جائزہ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں لیا گیا۔اجلاس میں قانونی تقاضے مکمل کرنے پر چار اڈوں کے لائسنس کی تجدید کی منظوری دے دی گئی جبکہ ایک درخواست قواعد پر پورا نہ اترنے کے باعث واپس کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اڈوں پر مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے صاف ستھرے واش رومز، مناسب بیٹھنے کی جگہ اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان، سیکرٹری آر ٹی اے محمد زاہد اور ڈی ایس پی ٹریفک سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں