ضلعی ہسپتال خانیوال میں بہترطبی سہولتیں یقینی بنانے کی ہدایت

ضلعی ہسپتال خانیوال میں بہترطبی سہولتیں یقینی بنانے کی ہدایت

گیٹ نمبر ون کے باہر سڑک کی فوری مرمت کرائیں ،ڈپٹی کمشنر کا اچانک دورہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے لیبارٹری اور بلڈ بینک کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کی سہولتوں اور ریکارڈ کو چیک کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے سروس ڈیلیوری اور عملے کے رویے کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ انہوں نے ڈی ایم ایس کو ہدایت کی کہ صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنائی جائے اور مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔انہوں نے ہسپتال کے گیٹ نمبر ون کے باہر سڑک کی خراب حالت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری پیچ ورک اور ری سرفیسنگ کے احکامات بھی جاری کیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں