کوٹ ادو میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام شدید پریشان
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ فورس لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے ۔
شہری علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں طویل بندش معمول بن گئی ہے ۔سٹی فیڈر اور دائرہ دین پناہ فیڈر سے منسلک علاقوں میں ہر آدھے گھنٹے بعد بجلی کی بندش سے شہری شدید پریشان ہیں۔ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث پانی کی فراہمی متاثر، گھریلو امور درہم برہم اور کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہو رہی ہیں۔میٹرک کے امتحانات کے دوران طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔جبکہ والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مسلسل لوڈشیڈنگ سے طلبہ کی تیاری اور نتائج متاثر ہو سکتے ہیں۔ شہریوں نے فوری نوٹس لینے اور شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی کا مطالبہ