لقمان طور اور محمود الحسن عطاری انتقال کر گئے
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)سابق صدر بار کہروڑپکا بار ایسوسی ایشن محمد لقمان طور علالت کے کے باعث جبکہ۔۔۔
دعوت اسلامی کے مبلغ اور تحصیل نگران محمود الحسن عطاری قادری حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ۔مرحومین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں وکلا، اساتذہ، ڈاکٹرز، علماء، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم لقمان طور بطور صدر بار اپنی خدمات کے باعث وکلا برادری میں نمایاں مقام رکھتے تھے جبکہ محمود الحسن عطاری دینی خدمات کے حوالے سے جانے جاتے تھے ۔ ان کے انتقال پر مختلف حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔