پاکستان نے عالمی امن کیلئے اہم کردار ادا کیا،یوسف کسیلیہ

پاکستان نے عالمی امن کیلئے اہم کردار ادا کیا،یوسف کسیلیہ

ایران امریکہ مذاکرات میں پیشرفت، بیشتر نکات طے ، کوششیں قابل تحسین

گگو منڈی (نامہ نگار) مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور بیشتر نکات پر اتفاق ہو چکا ہے جبکہ چند معاملات پر پیشرفت باقی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے قیام کے لیے قابل قدر کردار ادا کیا ہے اور وہ کام کر دکھایا جو دنیا کے بڑے ادارے بھی نہ کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے انسانیت کے مفاد میں اہم سفارتی اقدامات کیے ۔چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ایٹمی ملک ہے اور اس نے ہمیشہ امن کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ کشمیر کے مسئلے پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور وہاں بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی قیادت کی امن کوششیں تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی اور مستقبل میں بھی ملک عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں