جی ایس او میپکو سیف الاسلام کادورہ ساہیوال گرڈ اسٹیشن
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر جی ایس او میپکو ساہیوال سرکل سید سیف الاسلام شاہ نے 132 کے وی ساہیوال تھری گرڈ اسٹیشن کا دورہ کیا اور گرڈ اسٹیشن کی مجموعی کارکردگی، آپریشنل معاملات اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران متعلقہ افسر اور عملے نے انہیں گرڈ اسٹیشن کی موجودہ صورتحال، لوڈ مینجمنٹ اور دیگر تکنیکی امور پر بریفنگ دی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نے مینٹی نینس ریکارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام آلات اور سسٹمز کی دیکھ بھال کا ریکارڈ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھا جائے تاکہ کسی بھی وقت مکمل معلومات دستیاب ہوں۔