خاتون پی ایچ ڈی سکالر کی جانب سے مقالے کا کامیاب دفاع

خاتون پی ایچ ڈی سکالر کی جانب سے مقالے کا کامیاب دفاع

ملتان (خصوصی رپورٹر) ذکریا یونیورسٹی ملتان اپنے طلباء کو معیاری اور جدید تعلیم فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ،

علمی معیار اور معاشرتی بہتری کیلئے ذرائع ابلاغ کے استعمال پر جامعہ کی بھرپور توجہ ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ با صلاحیت ماہرین پیدا کر رہی ہے ۔ شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز کی پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر فریال سہیل نے کامیابی سے اپنے مقالہ کا دفاع کیا۔ یہ مقالہ شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز کے معروف پروفیسر ڈاکٹر حسن رضا سید کی زیر نگرانی مکمل ہوا۔مقالہ کے دفاع کے دوران بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل امتحانی کمیٹی موجود تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں