عالم اسلام کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، حامد سعید کاظمی

عالم اسلام کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، حامد سعید کاظمی

امریکی رویہ کے بعد عالمی اسلامی کو دینی حمعیت کا مظاہرہ کرنا چاہئے ،خطاب

ملتان (کرائم رپورٹر)سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ امریکا کے حالیہ رویے کے بعد عالم اسلام کو دینی غیرت اور اسلامی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور افواج پاکستان نے جنگ بندی کے بعد مذاکرات کے لئے فریقین کو ایک میز پر بٹھانے میں اہم کردار ادا کیا، تاہم امریکہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کو اہمیت نہیں دی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت ملتان ڈویژن کے تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت صوبائی امیر پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری نے کی۔ اس موقع پر 8 نومبر کو کالا شاہ کاکو لاہور میں سنی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا۔علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ عالم اسلام کو متحد ہو کر امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت اور افواج پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے عمل میں ان کا کردار قابل تحسین ہے ۔کنونشن میں مختلف مذہبی، سماجی اور قانونی شخصیات نے شرکت کی اور تنظیمی و فلاحی امور پر خطاب کیا۔ علامہ فاروق خان سعیدی نے قرارداد میں حکومت پاکستان اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مستقل جنگ بندی اور عالمی امن کے لئے مسلم دنیا کو مشترکہ موقف اپنانا ہوگا۔مزید قراردادوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور بعض تنظیمی و مذہبی امور پر بھی مطالبات پیش کئے گئے ۔ آخر میں مرحومین کے ایصال ثواب اور ملک کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں