اویس سرورڈسٹرکٹ جیل کمیٹی وہاڑی کے چیئرمین مقرر
تقرری پر وکلاء و سماجی حلقوں کا خیر مقدم، اصلاحات کی امید ظاہر،مبارکباد
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) سیاسی و سماجی شخصیت ملک سرور کے صاحبزادے اور معروف قانون دان ملک اویس سرور کو ڈسٹرکٹ جیل کمیٹی وہاڑی کا چیئرمین مقرر کیے جانے پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ان کی تقرری کو وکلاء، سماجی اور قانونی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا ہے ۔معززین شہر اور ڈسٹرکٹ بار کے ارکان نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے جیل نظام میں مثبت اصلاحات لائیں گے ۔مقررین نے کہا کہ ملک اویس سرور ایک دیانتدار اور تجربہ کار قانون دان ہیں جو ہمیشہ قانون کی بالادستی اور انصاف کے فروغ کے لیے سرگرم رہے ہیں۔ ان کی تعیناتی سے قیدیوں کے مسائل کے حل اور انتظامی بہتری میں مدد ملے گی۔