کوٹ ادو:سیف سٹی منصوبہ شروع، 33جدید کیمرے نصب

کوٹ ادو:سیف سٹی منصوبہ شروع، 33جدید کیمرے نصب

جدید کنٹرول روم سے شہر بھر کی نگرانی یقینی بنائی جائیگی‘ افتتاحی تقریب کا انعقاد

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت اور ایم ڈی سیف سٹی احسن یونس کی ہدایت پر ضلع کوٹ ادو میں جدید سیف سٹی پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ، جس کا مقصد امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا اور جرائم کی روک تھام کو مؤثر بنانا ہے ۔ سیف سٹی آفس کوٹ ادو میں افتتاحی و تعارفی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صحافیوں کو منصوبے کے مختلف پہلوؤں اور جدید سکیورٹی نظام پر بریفنگ دی گئی۔ حکام کے مطابق شہر کے اہم چوکوں، بازاروں اور داخلی و خارجی راستوں پر 33 جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جنہیں مرکزی کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے گا۔تقریب سے بتایا گیا کہ منصوبہ جرائم کی بروقت نشاندہی، ٹریفک نگرانی اور ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس میں مدد دے گا۔ تقریب میں ایس پی راؤ اجمل، ڈی ایس پی شیخ طارق، ڈی پی او منصور قمر، اے ڈی سی اسد علی بدھ، شیخ محمد عثمان اور دیگر نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں