امتحانی مراکز میں بہترین سہولیات کی فراہمی کا حکم

 امتحانی مراکز میں بہترین سہولیات کی فراہمی کا حکم

سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری اولین ترجیح : ملیحہ رشید

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر میٹرک امتحانات میں شفافیت کے لیے سنٹرز کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے گورنمنٹ کامرس کالج میں قائم میٹرک امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور امیدواروں کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سنٹر پر پانی، سایہ دار مقامات اور پارکنگ سمیت تمام سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کالج کی عمارت اور لانز کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور گراؤنڈز کی حالت بہتر بنانے کے احکامات دیے ۔۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پیڈز وارڈ کا اچانک دورہ کیا اور طبی سہولیات، صفائی اور ادویات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمارہ کو پیڈز وارڈ کی اپ گریڈیشن کے لیے پلان تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کا رش سروس ڈیلیوری پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں