ماچھیوال سکولوں میں ٹھنڈے پانی کی قلت‘ بچے بیمار ہونے لگے

ماچھیوال سکولوں میں ٹھنڈے  پانی کی قلت‘ بچے بیمار ہونے لگے

ماچھیوال(نامہ نگار)سورج کی تپش میں اضافے کے ساتھ ہی ماچھیوال اور گردونواح کے گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولوں میں ٹھنڈے اور۔۔۔

 صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ، جس کے باعث بچے اور بچیاں آلودہ اور گرم پانی پینے پر مجبور ہیں۔تفصیلات کے مطابق ماچھیوال اور ملحقہ علاقوں اڈا پکھی موڑ، اڈا 37 پھاٹک، ظہیر نگر، کماند روڈ، بنگلہ روڈ اور رتہ ٹبہ روڈ پر واقع متعدد سکولوں میں فلٹر شدہ پانی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ سکولوں میں نصب الیکٹرک واٹر کولر یا تو بند پڑے ہیں یا مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں جبکہ ان کی مرمت بھی نہیں کرائی جا رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں