گنبد خضرا مسجد خانیوال میں طلبہ کے اعزاز میں تقریب
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)خانیوال کالونی نمبر تین کی گنبد خضرا مسجد میں مدرسہ کنز الایمان کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں حلقہ پی پی 211 کے امیدوار چوہدری بشارت عزیز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے حفظ و ناظرہ و درس نظامی کے طلبہ میں انعامات و شیلڈز تقسیم کیں۔ تقریب میں معززین نے شرکت کی۔ چوہدری بشارت عزیز نے پانچ لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا اور دینی خدمات کو سراہا۔