گورنمنٹ پرائمری سکول 3 بی میں شجرکاری مہم
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) گورنمنٹ پرائمری سکول MC 3-B میں شجرکاری مہم اور ارتھ ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم تھے ۔ انہوں نے ارتھ ڈے کے موقع پر اسکول میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور طلبہ و اساتذہ کے ہمراہ پودے لگائے ۔ اس موقع پر ماحول کو سرسبز بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ سرفراز انجم نے کہا کہ درخت لگانا صرف ایک دن کی سرگرمی نہیں بلکہ اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری ناگزیر ہے ۔ انہوں