قصبہ گجرات میں گرین بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ

قصبہ گجرات میں گرین بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ

قصبہ گجرات(نامہ نگار)قصبہ گجرات اور گردونواح کے عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرز پر یہاں بھی گرین بس سروس فوری شروع کی جائے تاکہ سستی اور معیاری سفری سہولت میسر آ سکے۔

مقامی سماجی شخصیات میاں سیف اللہ وٹو اور ملک عبدالباسط میتلا نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مہنگائی کے باعث غریب و متوسط طبقہ مشکلات کا شکار ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے محدود اور مہنگے ذرائع عوام کے لیے پریشانی کا سبب ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ قصبہ گجرات سے کوٹ ادو اور مظفرگڑھ کے درمیان گرین بس سروس شروع کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں