آرپی او کی تھانہ الپا میں کھلی کچہری شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان، عثمان اکرم گوندل نے تھانہ الپہ، ضلع ملتان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل براہِ راست پیش کئے۔
ریجنل پولیس آفیسر نے سائلین کی شکایات بغور سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے کہ مسائل کو میرٹ اور قانون کے مطابق فوری حل کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔