جیسمین لائنز کلب ملتان کی سالانہ وزٹیشن تقریب
ملتان (لیڈی رپورٹر)جیسمین لائنز کلب ملتان کی سالانہ وزٹیشن تقریب منعقد ہوئی جس میں لائنز کلبز انٹرنیشنل پاکستان کے ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر نثار احمد چودھری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین سماجی، معاشرتی اور فلاحِ انسانیت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ خدمتِ خلق کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہیں، جو قابل تحسین ہے ۔انہوں نے جیسمین لائنز کلب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لائنز ممبران معاشرے میں مثبت تبدیلی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔