میپکو ریکوری کی صورتحال بہتر بنائے ، گل محمد زاہد
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ ریکوری کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے مہینے کے آخری دنوں میں تمام افسر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اور ریکوری کے اہداف ہر صورت مکمل کئے جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بیجز نمبر 27، 28، 29، 30، 22 اور 31 کی ریکوری کو اولین ترجیح دی جائے اور ان کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے تاکہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں ریکوری سے متعلق ایک اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں آپریشن سرکلز کی ماہانہ اور پروگریسو ریکوری کا جائزہ لیا گیا۔انجینئر گُل محمد زاہد نے 50 ہزار روپے سے زائد کے نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں جا کر وصولیاں یقینی بنائی جائیں۔