سیوریج سسٹم بند، شاہجمال میں گندا پانی گھروں میں داخل

سیوریج سسٹم بند، شاہجمال میں  گندا پانی گھروں میں داخل

مونڈکا (نامہ نگار) شاہجمال میں سیوریج سسٹم کی بندش کے باعث گندا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، جس سے علاقے میں شدید تعفن، بدبو اور مچھروں کی بہتات نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مین بازار، پرانا تھانہ چوک سے اڈا خانگڑھ تک گندا پانی جمع ہونے سے صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے ۔ شہریوں کے مطابق ہر دو ماہ بعد سیوریج سسٹم بند ہو جاتا ہے جس کے بعد کئی دنوں تک گٹر ابلتے رہتے ہیں۔ اور پانی سڑکوں سے ہوتا ہوا دکانوں اور گھروں میں داخل ہو جاتا ہے ۔علاقہ مکین باسط قریشی، عبدالمجید، میاں سجاد، شبیر زرگر اور دیگر نے بتایا کہ زیر زمین سیوریج نظام سالہا سال سے ناکارہ ہے ۔ ان کے مطابق احتجاج اور شکایات کے بعد وقتی طور پر صفائی کر دی جاتی ہے مگر چند ہفتوں بعد ہی صورتحال دوبارہ جوں کی توں ہو جاتی ہے ۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مستقل بنیادوں پر سیوریج کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ انہیں اس عذاب سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں