رکشے سے 100کلو مضر صحت گوشت برآمد، ملزم گرفتار
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) محکمہ لائیو سٹاک نے رکشے سے 100 کلو مضر صحت گوشت برآمد کر لیا، ملزم گرفتار۔
تفصیل کے مطابق ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد قاسم، انچارج سلاٹر ہاؤس نے شاہ پور روڈ تبلیغی مرکز کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک رکشے میں موجود مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا۔محکمہ کی جانب سے استغاثہ تیار کر کے تھانہ سٹی پولیس کو بھجوا دیا گیا جس پر ملزم سرفراز شیخ کے خلاف سلاٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا تاہم بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔