مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ،راناخالد محمود
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور عام آدمی کی زندگی مشکل ہو گئی ہے ، قیمتوں میں بار بار اضافہ عوام دشمن پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے جس سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔