پٹرولیم قیمتوں میں فوری کمی کی جائے ،ناصر شاہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سماجی شخصیت پیر سید ناصر شاہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر مہنگائی کا بڑا بوجھ ہے اور حکومت کو پٹرولیم لیوی میں فوری کمی کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔اسی طرح سابق ٹکٹ ہولڈر را عارف سجاد نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیتے ہوئے فوری کمی کا مطالبہ کیا۔ اور کہا کہ حکمرانوں کو اپنی مراعات کم کرنی چاہئیں۔