معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر ریلی کا اہتمام

معرکہ حق کے ایک سال مکمل  ہونے پر ریلی کا اہتمام

ملتان (کرائم رپورٹر )جامعہ اسلامیہ کے زیر اہتمام معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر خانیوال روڈ پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

جس کی قیادت جامعہ کے ناظم قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کی ریلی میں لوگوں نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ پاک فوج زندہ آباد پاکستان پائندہ آباد کے نعرے لگائے ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا کہ آج کا دن ہمیں قومی یکجہتی و قربانی اور حب الوطنی کے جذبے کی یاد دلاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے ہماری فوج اور سکیورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دیں ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں