لوڈشیڈنگ سے کاروبار ٹھپ، عوام پریشان
گگومنڈی (نامہ نگار) گگومنڈی اور اس کے نواحی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر اور عوام کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق علاقے میں رات کے وقت گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث شہریوں کی نیند پوری نہیں ہو پا رہی۔ مسلسل بجلی کی بندش سے عوام میں چڑچڑاپن اور غصہ بڑھ گیا ہے۔جبکہ مختلف مقامات پر لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے باعث کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔