وہاڑی میں ہنرمند نوجوانوں کی فنی مہارتوں کی شاندار نمائش
وزیر اعلیٰ پروگرام کے تحت طلبا و طالبات کے سٹالز، بلاسود قرضوں کا اعلان
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)وہاڑی میں پرائم منسٹر یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پنجاب انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلبہ و طالبات نے اپنی فنی مہارتوں اور تیار کردہ مصنوعات کی شاندار نمائش کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے تحت مختلف اسٹالز لگائے گئے جن میں طلبہ نے عملی مہارت کا مظاہرہ کیا۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن وہاڑی کیمپس کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عمارہ فرخ تھیں۔ ڈائریکٹر ادارہ میاں جہانزیب یوسف ایڈووکیٹ نے شرکاء کو پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔نمائش میں آئی ٹی، بیوٹیشن، الیکٹریکل، فیشن ڈیزائننگ، دستکاری اور فوڈ پروسیسنگ سمیت مختلف شعبوں کے اسٹالز نمایاں رہے ، جنہیں شرکاء اور مہمانوں نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر چوہدری جہانزیب، رانا عبدالجبار، شازیہ اخترسمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔