کبیروالا میں غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کا جال بچھ گیا

کبیروالا میں غیر قانونی منی  پٹرول پمپوں کا جال بچھ گیا

جودھ پور(نمائندہ دنیا) کبیروالا اور گردونواح میں غیر قانونی منی پٹرول پمپوں اور تیل ایجنسیوں کی بھرمار نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔۔

جہاں کھلے عام ملاوٹ شدہ اور ناقص تیل مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ بارہ میل، جودھ پور، ریحانہ سہو، موہری پور، ماڑی سہو، چوپڑہٹہ، باٹی بنگلہ، سرائے سدھو اور ککڑہٹہ سمیت مختلف علاقوں میں قائم یہ غیر قانونی پمپ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ انسانی جانوں کیلئے بھی خطرہ بن چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں