افتخار نذیر کی ترقیاتی منصوبوں پر مریم اورنگزیب سے ملاقات

افتخار نذیر کی ترقیاتی منصوبوں پر مریم اورنگزیب سے ملاقات

بجٹ میں این اے 147کیلئے سکیموں، عوامی سہولتوں ، ترقیاتی کاموں پر گفتگو

جہانیاں(نمائندہ دنیا)رکن قومی اسمبلی جہانیاں چودھری افتخار نذیر نے سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے ملاقات کی جس میں حلقہ این اے 147 میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہوئی، جس کا مقصد عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر صہیب برتھ بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران ترقیاتی کاموں کی رفتار، عوامی سہولیات کی بہتری اور جاری منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی جبکہ باہمی مشاورت سے آئندہ بجٹ میں حلقہ این اے 147 کے لیے نئی ترقیاتی سکیموں پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔اس موقع پر چودھری افتخار نذیر نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا ویژن عوامی خدمت، شفافیت اور تیز رفتار ترقی کی علامت بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کی متحرک قیادت میں پنجاب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں جن کے مثبت اثرات شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں نمایاں طور پر سامنے آ رہے ہیں اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں