والدہ کی ڈانٹ پر نوجوان چارروز سے گھر سے لاپتہ،مقدمہ درج

والدہ کی ڈانٹ پر نوجوان چارروز  سے گھر سے لاپتہ،مقدمہ درج

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) 17 سالہ نوجوان والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دل برداشتہ ہوکر5 روزسے لاپتہ،تلاش کے۔۔

 باوجود نوجوان کا کوئی سراغ نہ ملا،ماموں کی مدعیت میں پولیس نے نامعلوم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ قصبہ گجرات کے علاقہ بیٹ زینی کے رہائشی نذیر گشکوری کا 17 سالہ بیٹا سانول جسے والدہ نے غصے میں آکر ڈانٹا جو دل برداشتہ اور ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا،5روز کی تلاش کے بعد نوجوان کا کوئی سراغ نہ ملاجس پر اس کاماموں سجادتھانہ قصبہ گجرات جاپہنچا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں